گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان سے ان کے دفتر واقع سینٹرل پولیس آفس پشاور میں ملاقات کی

 


گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان سے ان

کے دفتر واقع سینٹرل پولیس آفس پشاور میں ملاقات کی۔




سانحہ پشاور میں ہونے والے جانی ومالی نقصان پر دلی ہمدردی اور گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور دھماکہ میں شہید ہونے والے پولیس افسروں وجوانوں کے ایصال وثواب اور بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔
گورنر سندھ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس کے افسروں وجوانوں کی لازوال قربانیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جس جرات وبہادری سے خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکاروں نے یہ جنگ لڑی ہے اس کی نظیر پولیس کی تاریخ میں نہیں ملتی اور پوری دنیا اس کی معترف ہے. آئی جی پی اختر حیات خان نے گورنر سندھ کا خیبرپختونخوا کی صلاحیتوں پر بھر پور اعتماد کا شکریہ اد اکیا اور پولیس فورس کا دہشت گردوں کے خلاف خون کے آخری قطرے تک لڑنے کے متزلزل عزم کا اعادہ بھی کیا ۔آئی جی پی نے دونوں مہمانوں کو روایتی چادر اور ٹوپی بھی پہنائیں اور یادگاری شیلڈ ز بھی پیش کئے.
بعد ازاں گورنر سندھ اور گورنر خیبرپختونخوا نے آئی جی پی کے ہمراہ پشاور پولیس لائن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دھماکہ کی جگہ کا معائنہ کیا ۔آئی جی پی نے دھماکہ میں ہونے والے نقصان کے بارے میں آگاہ کیا ۔ گورنر سندھ امام مسجد سے بھی ملے اور ان سے دھماکہ میں شہید ہونے والے بڑے بھائی کی شہادت پر تعزیت کی ۔دونوں صوبوں کے گورنرز نے پولیس لائن پشاور میں پولیس شہداءکے یادگار پر پھول بھی چڑھائے۔

Post a Comment

0 Comments